کورونا وائرس کی معلومات
یہ صفحہ آخری دفعہ 2020/5/25 کو اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔ اس تاریخ کے بعد مزید اپ ڈیٹ کے لیے انگریزی صفحے پر جائیے۔
- English (English),
- አማርኛ (Amharic),
- العربية (Arabic),
- မြန်မာစာ (Burmese),
- 简体中文 (Chinese (Simplified)),
- 繁體中文 (Chinese (Traditional)),
- فارسی (Persian),
- Français (French),
- Italiano (Italian),
- 日本語 (Japanese),
- Ikinyarwanda (Kinyarwanda),
- 한국어 (Korean),
- Português (Portuguese, Brazil),
- Русский (Russian),
- Somali (Somali),
- Español (Spanish),
- Kiswahili (Swahili),
- Tagalog (Tagalog),
- ไทย (Thai),
- Türkçe (Turkish),
- Українська (Ukrainian),
- Tiếng Việt (Vietnamese)
مہاجرین ،پناہ گزینوں اور پناہ کے متلاشیوں کے لئے وائرس کو سمجھنے اور محفوظ رہنے کے لئے مدد۔
پوری دنیا میں ایک نیا کورونا وائرس پھیل رہا ھے جو کووڈ -۱۹بیماری پھیلارہا ھے۔ ھر جگہ لوگ مل کر کام کر رہے ہیں کہ اس کا پھیلائو روکیں اور زندگیاں بچائیں۔ یہ صفحہ صحت سے متعلق معلومات مہیّا کرتا ھے جہ تصدیق شدہ ہیں ۔ آپ یہاں مہاجرین سے متعلق قوانین، رقوم اور والدین سے متعلق اہم تازہ معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ ہم مدد کے لئے یہاں موجود ہیں۔ اگر آپ مزید انفارمیشن لینا چاہتے ہیں تو ای میل کریں [email protected].
صحت مند رہیں
جانیے کسطرح آپ خود کو اور گھروالوں کو صحتمند رکھ سکتے ہیں خود کو اور گھروالوں کو انفیکشن سے محفوظ رکھیں۔ سمجھیں ھدایات کو اور کرنے کے کاموں کو۔ جانیں کسطرح صحتمند رہنا ھے
اگر آپ بیمار ہو تو مدد حاصل کریں
ھم سب ڈرے ھوئے ھیں کہ کیا ھوگا اگر ھم بیمار ھو گئے مگر ہر ایک مدد حاصل کرسکتا ھے اپنے آپ کو اور گھر والوں کو تیّار کریں۔ یہ جانیں کہ اگر ایک شخص بیمار ھو جائے توکیا کرنا ھے۔ مدد حاصل کریں
مھاجروں ، پناہ گزینوں اور پناہ کے متلاشیوں کے لئے
اس وقت سب پریشان ہیں لیکن اگر آپ مہاجر، پناہ گزین یا پناہ کے متلاشی ہیں تو آپ کو کچھ ذیادہ پریشانیاں ھونگی۔ اس صفحہ پر جو معلومات ھیں وہ مہاجرین برادریوں کے حوالے سے اہم ھیں۔ نئے آنے والوں کے لئے معلومات حاصل کریں
والدین اور بچوں کے لئے
یہ والدین کے لئے بہت مشکل وقت ھے۔ لیکن والدین کی مدد کے لئے بہت سے زرائع موجود ھیں جن کو استعمال کرکے بچّوں کو حفاظت کا احساس دلانے اور صحتمند رکھنے میں مدد مل سکتی ھے۔ والدین اور بچّوں کے لئے معلومات حاصل کریں۔
اگر آپ اپنی ملازمت کھوتے ھیں تو مدد حاصل کریں
کیا آپ اپنی ملازمت کھو چکے ہیں؟ معلوم کریں کہ کیا آپ حکومت کی مدد لے سکتے ہیں اور اگر آپ اس کے اہل نہیں تو آپ کو کیا کرنا ہوگا۔ مدد حاصل کریں
محفوظ رہیں متصدّقہ معلومات کے ساتھ
کورونا وائرس کے بارے میں بہت ساری معلومات موجود ہے۔ آپ کو کیسے پتہ چلے گا کہ کیا سچ ہے اور کیا جھوٹ؟ ہم آپ کو جھوٹی معلومات اور فراڈ سے محفوظ رہنے میں مدد دے سکتے ہیں۔ اچھی معلومات حاصل کریں
یہ معلومات ایک متصدّقہ ذرائع سے ملی ہیں، جیسا کہCenters for Disease Control اور World Health Organization. "یوایس اے ہیلو”کوئی قانونی اور طبّی مشورے نہیں دیتا، نہ ھی ہمارا معلوماتی مواد قانونی اور طبّی مشوروں کے طور پر استعمال ہونے کے لئے ہے۔ ھماری معلومات تیج مشرا جو USAHello کے بورڈ ممبر ھیں امریکی صحت عامّہ کے شعبہ سے منسلک ہیں اور وبائی امراض کے ماہر ہیں جائزہ لیتے ہیں۔

فائنڈ ھیلو کو استعمال کر کے اپنے قریب موجود مدد اور ذرائع معلوم کریں ملازمت، وکلاء، صحت،انگریزی زبان کی تعلیم اور دوسری سہولیات جو آپ کے قرب وجوار میں موجود ہیں تلاش کریں۔